بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

ماسکو میں دھماکہ، روسی نیوکلیئر فورسز کے سربراہ ہلاک

17 دسمبر, 2024 12:33

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں روسی نیوکلیئر پروٹیکشن فورسز کے سربراہ ہلاک ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ منگل کے روز ماسکو میں ایک الیکٹرک اسکوٹر میں چھپائے گئے بم سے نیوکلیئر پروٹیکشن فورسز کے انچارج ایک سینئر روسی جنرل ہلاک ہو گئے۔

روس کے نیوکلیئر، بائیولوجیکل اور کیمیائی تحفظ کے دستوں کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف کو کریملن سے تقریبا 7 کلومیٹر جنوب مشرق میں سڑک شروع کرنے والے ریازانسکی پروسپیکٹ میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کے باہر ہلاک کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:بھارتی دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ

روسی ٹیلی گرام چینلز پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں ملبے سے بھری ایک عمارت کا دروازہ ٹوٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور 2 لاشیں خون آلود برف میں پڑی ہوئی ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں روسی مسلح افواج کی تابکاری، کیمیائی اور حیاتیاتی تحفظ کی فورسز کے سربراہ ایگور کیریلوف اور ان کے معاون ہلاک ہوئے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔