بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

پرینکا گاندھی نے ”فلسطین” سے یکجہتی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

17 دسمبر, 2024 19:55

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے انتہا پسند نریندر مودی کے بھارت میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ظلم و جبر کیخلاف کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے فلسطینیوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کیلئے پارلیمنٹ میں اپنے منفرد انداز کے بیگ کے ہمراہ داخل ہوئیں۔

اس بیگ پر فلسطین لفظ کنندہ تھا جبکہ مخصوص جھنڈے کے رنگ بھی نمایاں تھے۔

پریانکا گاندھی اس سے قبل بھی غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتے بھارت میں ایک فلسطینی اہلکار سے ملاقات بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے دو انتہا پسند وزراء آپس میں لڑ پڑے

دوسری جانب مودی کی حکمراں بی جے پی کے ارکان نے ان کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

مزید پڑھیں: شام پر قبضہ؛ گریٹر اسرائیل منصوبے کی تکمیل ہے؟

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو بورنگ قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ میں نریندر مودی کی 110 منٹ سے زیادہ کی تقریر کو دوہرا معیار قرار دیا۔

انکا کہنا تھا کہ کیا مودی نے ایک بھی ایسی بات نہیں کہی جو نئی تھی، انہوں نے ہمیں بہت بور کیا، اس نے مجھے کئی دہائیاں پیچھے لے گئے جب میں ریاضی کا سبق پڑھ رہی ہوتی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔