بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

بالی ووڈ اداکار کیساتھ سیگرٹ نوشی! ماہرہ بول اٹھیں

17 دسمبر, 2024 18:07

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کیساتھ ماضی میں سیگریٹ پینے کی ویڈیو پر لب کشای کردی۔

سال 2017 میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بالی ووڈ کے خوبرو اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ نیویارک کے ایک عوامی مقام پر سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا تھا۔

اداکارہ ماہرہ خان کی رنبیر کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر پاکستان سمیت بھارت میں بھی بڑا اسکینڈل بن گئی تھی تاہم اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ کس طرح اس تصویر نے ان کی مینٹل ہیلتھ کو ایفکٹ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ماہرہ کو شاہ رخ خان کا کون سا روپ پسند ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

ماہرہ نے پہلی بار مداحوں سے شیئر کیا کہ ‘دی لٹل وائٹ ڈریس’ نامی ایک مضمون کے شائع ہونے کے بعد انھیں محسوس ہوا کہ ان کا کریئر ختم ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: وسیم بادامی کی ماہرہ خان سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وائرل تصویر کی وجہ سے میرے لیے وہ وقت بہت مشکل تھا، میں بستر سے نہیں اٹھتی تھیں اور ہر وقت روتی رہتی تھی کیونکہ اس فوٹو نے میری زندگی کو مشکل بنادیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں نے وہ آرٹیکل پڑھا تو میں نے اپنے آپ سے کہا، کیا تم پاگل ہو؟ یہ برا وقت ختم ہوجائے گا اور یوں زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔