بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

7.3 شدت کے زلزلے نے امریکی سفارت خانہ بند کروا دیا

17 دسمبر, 2024 12:33

پاپوا نیو گنی میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ منگل کے روز بحرالکاہل کے جزیرے وانواتو میں 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد امریکہ نے اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پورٹ ولا میں امریکی سفارت خانے کو کافی نقصان پہنچا اور اسے تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے، البتہ ہماری ہمدردیاں اس زلزلے سے متاثر ہونے والے ہر شخص کے ساتھ ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز وانواٹو کے مرکزی جزیرے ایفاٹے کے ساحل سے تقریبا 30 کلومیٹر دور 57 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

امریکی رہائشی مائیکل تھامسن نے سوشل میڈیا پر تباہی کی تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد سیٹلائٹ فون پر اے ایف پی کو بتایا کہ اس کے نتیجے میں امریکی اور فرانسیسی سفارت خانوں کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

تھامپسن نے کہا کہ شہر کی عمارتوں میں لوگ موجود ہیں، جب ہم وہاں سے گزرے تو وہاں لاشیں موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ نے ایک بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، لہذا ظاہر ہے وہاں کچھ اموات ہوئی ہیں۔

وانواتو میں زپ لائن کا کاروبار کرنے والے تھامپسن نے بتایا کہ زلزلے سے کم از کم دو پل بھی منہدم ہو گئے اور سفارتی مشنوں کی ایک کنکریٹ عمارت کی نچلی منزل زمین بوس ہو گئی۔

سالانہ ورلڈ رسک رپورٹ کے مطابق 3 لاکھ 20 ہزار کی آبادی والے وانواتو کو قدرتی آفات جیسے زلزلوں، طوفانوں کے نقصانات، سیلاب اور سونامی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔