بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

دنیا کی سب سے طویل اور گہری زیرِ آب سرنگ کہاں تعمیر ہو رہی ہے؟

17 دسمبر, 2024 14:57

ناروے 46 ارب ڈالر کے حیرت انگیز بجٹ سے دنیا کی سب سے لمبی اور گہری زیر آب سڑک سرنگ تعمیر کرنے کے لئے تیار ہے، جسے روگفاسٹ کا نام دیا گیا ہے۔

2033 میں شروع ہونے والا یہ انجینئرنگ کارنامہ 16 میل تک پھیلا ہوا ہے اور زیر آب 1،300 فٹ کی گہرائی تک پہنچتا ہے جس کا مقصد ناروے کے جنوبی اور شمالی علاقوں کے درمیان سفر کو تبدیل کرنا ہے۔

یہ سرنگ روگالینڈ کاؤنٹی میں رینڈابرگ اور بوکن کی میونسپلٹیوں کو آپس میں جوڑے گی، اس پراجیکٹ پر کام 2018 سے جاری ہے جوکہ چار لین پر مشتمل ہوگا۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس وقت رہائشی اور سیاح دونوں علاقوں کے درمیان سفر کرنے کے لیے کشتیوں پر انحصار کرتے ہیں۔

فیری پر سفر کرتے ہوئے ای 39 کے ساتھ کرسٹیان سینڈ اور ٹرونڈہیم کے درمیان 680 میل کا فاصلہ طے کرنے میں 21 گھنٹے لگتے ہیں۔

تاہم روگ فاسٹ سرنگ سفر کے وقت کو نمایاں طور پر کم کردے گی جس سے فیری کراسنگ کو تبدیل کرکے 11 گھنٹے کی بچت ہوگی۔

ایک اندازے کے مطابق روزانہ 6,000 گاڑیاں سرنگ سے استفادہ حاصل کریں گی۔

دی مرر کے مطابق اگرچہ یہ سمندر کے اندر سب سے طویل اور گہری گزرگاہ کے طور پر ریکارڈ قائم کرے گی اور روگفاسٹ کو عبور کرنے میں شہریوں کو صرف 35 منٹ لگیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت ناروے کی لارڈل سرنگ دنیا کی سب سے لمبی زیر آب سڑک کا ریکارڈ رکھتی ہے جس کی لمبائی 15 میل ہے

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔