بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑی دھمکی دے دی

18 دسمبر, 2024 11:13

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین، برازیل اور کینیڈا کے بعد بھارت پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

مار لاگو ری اسپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے بھارت کے محصولات کے طریقوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور واضح کیا کہ ان کی انتظامیہ ٹٹ فار ٹٹ اپروچ اپنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہم پر ٹیکس لگاتے ہیں تو ہم ان پر بھی اتنا ہی ٹیکس عائد کریں گے، اگر وہ ہم پر الزام لگانا چاہتے ہیں تو یہ ٹھیک ہے، لیکن ہم ان پر بھی یہی الزام عائد کریں گے۔

ٹرمپ کا یہ بیان بھارت کے خلاف زیادہ محاذ آرائی پر مبنی تجارتی موقف کی نشاندہی کرتا ہے، بھارت کو انہوں نے برازیل جیسے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر امریکی درآمدات پر ‘زیادہ محصولات’ عائد کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

ٹرمپ کا یہ بیان چین، میکسیکو اور کینیڈا سمیت اہم امریکی شراکت داروں کے ساتھ تجارتی تعلقات کے بارے میں وسیع تر بات چیت کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اگرچہ امریکہ اور بھارت کے تجارتی تعلقات طویل عرصے سے محصولات پر اختلافات کا شکار رہے ہیں، لیکن ٹرمپ کا بیان سخت موقف کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔