یرغمالی چاہیے ہیں تو مذاکرات میں شرائط سے باز رہو! حماس

یرغمالی چاہیے ہیں تو مذاکرات میں شرائط سے باز رہو! حماس (فوٹو:فائل)
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے مزید نئی شرائط سے باز رہے۔
حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صیہونی فریق کے ساتھ سنجیدہ اور مثبت مذاکرات ہوئے تاہم اسرائیل کیلئے ضروری ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پر مزید نئی شرائط سے باز رہے۔
مزاحمتی تنظیم نے کہا کہ صہیونی حکام اگر جنگ بندی کے مذاکرات پر لچک دکھائیں گے تو یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔
ادھر اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، قابض فوج نے کمال عدوان اسپتال کے قریب اسرائیلی جنگی طیاروں نے بم برسا دئیے جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ: فلسطینی خاندان نے امریکی حکومت کیخلاف مقدمہ درج کرادیا
اسرائیل نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑیوں سے اسپتال کا محاصرہ کیا اور انہیں ریموٹ کنڑول سے اڑا دیا۔ دھماکوں سے متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ اسپتال کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں: 2 ماہ میں حماس نے 32 صہیونی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا
دوسری جانب اقوام متحدہ کی انسانی امداد سے متعلق ایجنسی کے مطابق اسرائیل شمالی غزہ میں امداد کی فراہمی کو مسلسل روک رہا ہے۔ اسرائیل نے امدادی سامان سے لدے قافلے اور پانی کے ٹینکروں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی اور واپس بھیج دیا۔
7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












