اسرائیلی فوج شام کے کئی علاقوں میں 9 کلومیٹر اندر تک داخل ہوگئی

(فوٹو: فائل)
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی شام کے دیہی علاقوں میں 9 کلومیٹر تک داخل ہوچکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے معزول صدر بشاالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل اور اسکے حواریوں نے شام پر قبضے کی ناپاک سازش شروع کردی ہے جبکہ بیشر علاقوں جبل الشیخ کی پہاڑیوں سمیت کئی اہم مقامات پر اپنے فوجی تعینات کرکے جھنڈے تک لہرادیے ہیں۔
امریکا اور ترکیہ کے تعاون سے اقتدار میں آنے والی تحریر الشام حکومت پر قبضے کے بعد اسرائیل مداخلت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: تحریر الشام کے قبضے کے بعد ہزاروں شامی ملک چھوڑنے پر مجبور
شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والی ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کا کہنا ہےکہ "اسرائیلی فوج شام اور اردن کی سرحد کے قریب واقع گاؤں کویا اور تاریخی الوحدہ ڈیم میں داخل ہوگئی ہے، اسرائیلی فوج نے علاقے کے رہائشیوں کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ دی ہے۔
مزید پڑھیں: جبل الشیخ کی پہاڑیوں کے بعد اسرائیل کا دمشق کے 3 علاقوں پر قبضے کا اعلان
اسی طرح اسرائیلی فوج قنیطرہ اور درعا گورنریوں کے درمیان انتظامی سرحد پر واقع گاؤں صیدا کے آس پاس کی 74ویں بٹالین میں داخل ہوچکی ہیں۔
قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج شام کی سرحد پر بفرزون میں رہیں گی جبکہ جبل الشیخ کی پہاڑیوں پر قبضہ برقرار رکھیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












