بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

سردی آتے ہی گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

18 دسمبر, 2024 10:09

گیس میں قیمتوں میں بڑا اضافہ کرکے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اوسط 25.78  فیصد تک اضافے کی منظوری دے کر فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے اوسط 25.78 فیصد اضافے اور پنجاب، خیبرپختونخوا کے گیس صارفین کے لیے 8.71 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

اوگرا نے سوئی سدرن کا اوسط ٹیرف 1762.51 روپے اور سوئی ناردرن کا اوسط ٹیرف 1778.35 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔