ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد سموں کو بلاک کردیا گیا

ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد سموں کو بلاک کردیا گیا
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سموں کو بلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران غیر قانونی سموں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے تحت ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سموں کو بلاک کردیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق غیر قانونی سموں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 40 چھاپے مارے گئے، یہ چھاپے قصور، کھاریاں، سیالکوٹ، لاہور، پشاور، پنوعاقل، کشمور، سکھر ،شیخوپورہ، شرقپور شریف، راولپنڈی، ملتان،ساہیوال،حسن ابدال میں مارے گئے۔
مزید پڑھیں:موبائل سمز کل بند ہونے سے متعلق اہم فیصلہ
پی ٹی اے کے مطابق ان چھاپوں میں 7500 سمز اور 152 بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم ڈیوائسز قبضے میں لی گئیں۔ پی ٹی اے نے کارروائیوں کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں استعمال ہونے کے خدشے کے پیش نظر غیر فعال سمیں بلاک کی گئیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












