عائزہ خان برسوں پُرانا خواب پورا کرنے کیلئے لندن پہنچ گئیں

عائزہ خان برسوں پُرانا خواب پورا کرنے کیلئے لندن پہنچ گئی
لندن: اداکارہ عائزہ خان نے اداکاری کی تربیت لینے کیلئے لندن کی ’رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ‘ کا رخ کر لیا۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر تصاویر کا ایک سلسہ پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا اور اب باقاعدہ اداکاری کی تربیت لینے کیلئے لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ کا رخ کیا ہے جو انکا برسوں پرانا خواب تھا۔
انسٹاگرام پوسٹ میں عائزہ نے کہا کہ ‘جب میں نے 17 برس کی عمر میں اداکاری شروع کی تو تھیٹر پڑھنا میرا خواب تھا، لیکن اس وقت میری زندگی کے حالات کی وجہ سے یہ خواب دور سے دور ہوتا چلا گیا’۔
مزید پڑھیں:عائزہ خان نے پسندیدہ مرد اداکاروں کی فہرست جاری کر دی
انہوں نے بتایا کہ ‘آخر کار کئی سال کی محنت کے بعد اب میں اسکول واپس جانے اور لندن میں رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں داخلہ لینے کیلئے وقت اور وسائل کی استطاعت رکھتی ہوں، دوبارہ خود کو نوجوان محسوس کرنا بہت تازگی بھرا احساس ہے’۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘کئی سال اپنے کریئر اور خاندان کیلئے وقف کرنے کے بعد ننھی عائزہ کے خوابوں کو جینا درست لگتا ہے لیکن اس میں سے کچھ بھی میری والدہ اور والد کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا، وہ اس کیریئر کے آغاز سے ہی میرے ساتھ ہیں’۔’
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












