”بھارت کیساتھ تحریری معاہدے کے بغیر کوئی بات نہیں ہوگی”

چیمپئنز ٹرافی؛ اضافی ٹکٹس بھی بک گئے، کئی فینز مایوس (فوٹو: فائل)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی اور 2027 تک ہائبرڈ ماڈل سے متعلق تحریری معاہدے پہلے آگے نہیں بڑھیں گے۔
لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کیساتھ معاملات پر اپنا موقف پیش کردیا ہے، اب تحریری معاہدے کا انتظار کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے 2027 تک ہائبرڈ ماڈل اور پاک بھارت میچز کیلئے نیوٹرل وینیو پر موقف پیش کردیا ہے لیکن بھارت کے کیساتھ تحریری معاہدے کے بغیر آگے نہیں بڑھیں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سمیت 2027 تک پاک بھارت میچز نیوٹرل مقام پر ہونگے، آئی سی سی
چیئرمین پی سی بی نے تحریری معاہدے کی خلاف وزری سے متعلق سوال پر کہا کہ اگر ایسا ہوا تو دیکھ لیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ انتظار کرلیں سب چیزیں سامنے آ جائیں گی، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جو بھی ہوگا پاکستان کے لیے بہتر ہوگا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ معاملات طے! شیڈول کا اعلان 24 گھنٹوں میں ہونے کا امکان
قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025ء سے لے کر 2027ء تک ہونے والے تمام آئی سی سی ایونٹس (جو بھارت میں شیڈول ہیں) میں پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، گرین شرٹس بھی بھارت کا سفر کرنے سے گریز کرے گی، آئی سی سی کی جانب سے مشروط معاہدے پر دونوں بورڈز نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












