بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

مسلسل جنگیں؛ اسرائیل کے 500 اعلیٰ فوجی افسران مستعفیٰ

19 دسمبر, 2024 18:26

غزہ، لبنان، شام اور پھر یمن جنگ میں مزاحمتی تحریکوں کے ہاتھوں جانیں ضائع ہونے کے ڈر سے محض ایک سال میں 500 صہیونی فوجی افسران مستعفیٰ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری مختلف محاذوں پر جنگ کی وجہ سے صہیونی فوجی اہلکار تھکاوٹ اور بددلی کا شکار ہوکر فوج سے مستعفیٰ اور بھرتی سے بھاگنے لگے۔

ادھر جنگوں کے باعث ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں کے ذہنی طور پر بیمار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: "بےروزگار یہودیوں کو فوج میں بھرتی نہ ہوں”

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محض ایک سال کے دوران اسرائیل کے 500 سے زائد فوجی افسران نے استعفیٰ دیا ہے جبکہ متعدد فوج سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج شام کے کئی علاقوں میں 9 کلومیٹر اندر تک داخل ہوگئی

مزاحمتی تحریکوں کے ہاتھوں مسلسل شکست نے اسرائیلی فوجیوں کے حوصلے پست کردیے ہیں جبکہ خودکشی کے رجحان میں بھی حیران کُن اضافہ دیکھا گیا ہے۔

قبل ازیں یہودیوں کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے ربی یتزاک یوزف نے اپنے نوجوانوں سے اپیل کی تھی کہ حریدی گروپ کے بےروزگار یہودیوں سے فوج میں بھرتی نہ ہوں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔