بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

لڑکوں کی مائیں شادی کیلئے لڑکیوں میں کیا چاہتی ہیں؟

19 دسمبر, 2024 19:09

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ ملک نے شادی سے متعلق ہوئے سوال پر دلچسپ جواب دیکر مداحوں کی توجہ اپنے طرف مبذول کروالی۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز انڈسٹری میں پیش آئی مشکلات کا ذکر کیا۔

آمنہ ملک سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انکا کہنا تھا کہ بچیوں کو اگر شادی سے پہلے ضرورت سے زیادہ آزادی دے دی جائے اور ہر طرح کی سہولت میسر ہو تو بھی اسے دوسرے گھر میں ایڈجسٹ کرنا مشکل لگے گا۔

مزید پڑھیں: ارباز بیوی کے بغیر سابقہ اہلیہ ملائیکہ کے ریسٹورینٹ پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ آج کل تو لڑکیاں شادیاں کر بھی دیر سے رہی ہیں اور شادی سے پہلے لڑکوں لڑکیوں کو خود آپس میں بات کر کے اپنی پوری تسلی کرنی ہوتی ہے،ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ آج کل لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنے شریک حیات میں پرفیکشن چاہیے جو بالکل ناممکن سی بات ہے۔

مزید پڑھیں: صحافی ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ و ماڈل سے دوسری شادی رچالی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لڑکوں کی ماؤں کی بھی عجیب و غریب فرمائشیں ہوتی ہیں کہ لڑکی پتلی، لمبی اور گوری ہو،اب ایک انسان کے اندر ساری خوبیاں تو نہیں مل سکتیں۔

لڑکوں کی مائیں اپنے بیٹے کے لیے رشتہ ڈھونڈتے ہوئے اگر کسی ایسی لڑکی سے ملنے جائیں جو باہر سے پڑھ کر آئی ہو تو اس طرح کے نامناسب سوالات پوچھتی ہیں کہ آپ باہر سے پڑھ کر آئی ہو تو وہاں کسی نا کسی لڑکے سے تعلق تو رہا ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔