روس میں کینسر کی ویکسین دریافت، مفت فراہمی کا اعلان

کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خُوشخبری
روس نے کینسر کے علاج کیلئے ایم آر این اے ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو 2025 تک مریضوں کو مفت دی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت صحت کے ماتحت ریڈیالوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے جنرل ڈائریکٹر آندرے کیپرن نے کینسر ویکسین کے تیار ہونے سے متعلق روسی ریڈیو کو انٹرویو کے دوران بتایا۔
روس کی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق یہ ویکسین کئی تحقیقی مراکز کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، پری کلینیکل ٹرائلز نے ٹیومر کی نشوونما کو روکنے اور میٹاسٹیس (جسم کے دوسرے حصے میں کینسر کے خلیات کے پھیلاؤ) کو روکنے کی ویکسین کی صلاحیت کو ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:کیا مریم نواز کینسر میں مبتلا ہیں؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے وضاحت کردی
ایم آر این اے ویکسینز جسم میں آر این اے کا ایک ٹکڑا متعارف کروا کر کام کرتی ہیں جس کی وجہ سے خلیات مخصوص پروٹین بناتے ہیں۔
آر این اے ایک پولیمر مالیکیول ہے جو زندہ خلیوں میں حیاتیاتی افعال کی اکثریت کیلئے اہم ہے، مدافعتی نظام اس پروٹین کو غیر ملکی جزو کے طور پر پہچانتا ہے اور اس سے لڑنے کیلئے اینٹی باڈیز بناتا ہے۔
خیال رہے کہ کینسر کی صورت میں یہ عمل مدافعتی نظام کو کینسر کے خلیات کی شناخت اور حملہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












