ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست قرار دیدیا

ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست قرار دیدیا
واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے مَذاقاً کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا آئیڈیا ہو گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کیلئے امریکہ کی 51 ویں ریاست بننا ’ایک اچھا خیال‘ ہوگا،انہوں نے کہا کہ ’بہت سے کینیڈین‘ اس خیال کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ اوٹاوا سیاسی افرا تفری سے دوچار ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست اور کینیڈن وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو گرنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے بہت سے لوگ امریکا کی 51 ویں ریاست بننا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکا نے افغانستان میں خواتین کیساتھ ظلم پر خاموشی توڑ دی
پیر کے روز کینیڈا کے نائب وزیر اعظم کے حیران کن استعفے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے کینیڈا کو ٹیکس اور ملٹری بجٹ کی بچت ہو گی۔
کیا کینیڈا امریکہ کی ریاست بننے جار ہا ہے؟
دوسری جانب رواں ہفتے 82 فیصد کینیڈیئنز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو غیر مناسب قرار دے دیا ہے تاہم ایک رائے عامہ کے ایک سروے سے معلوم ہوا کہ 13 فیصد کینیڈین امریکا کے ساتھ تعلق قائم کرنے کے خیال کی حمایت کرتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












