بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

امریکا کا مزید 4 پاکستانی میزائل کمپنیوں پر پابندی کا اعلان

19 دسمبر, 2024 09:34

واشنگٹن: امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل تیار کرنے والے 4 اداروں پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا کہ ان 4 پاکستانی اداروں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مدد میں خصوصی وہیکل چیسز کی تیاری بھی شامل ہے جو بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ کراچی کے 3 اداروں کی بھی نشاند ہی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں لگا دی

ترجمان نے مزید کہا کہ تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں یا انکی ترسیل کے ذرائع پر کارروائی کی جائے گی۔ امریکی پابندیوں کا شکار ہونے والے پاکستانی اداروں میں اسلام آباد کا نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس اور کراچی میں قائم 3 ادارے اختر اینڈ سن، ایفیلی ایٹس انٹرنیشنل اور روک سائیڈ انٹرپرائیزز شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پاکستان نے امریکا کی جانب سے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد دینے کے الزام میں چار اداروں پر پابندی کے اقدام کو متعصبانہ قرار دے دیا۔

امریکا کی جانب سے 4 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا امریکی فیصلہ متعصبانہ ہے، پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا متعصبانہ امریکی فیصلہ امتیازی طرز عمل، علاقائی اور عالمی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔