کیا ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھارت چھوڑ رہے ہیں؟

کیا ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھارت چھوڑ رہے ہیں؟
بھارتی مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کے سابق کوچ راج کمار شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹر اپنے اہل خانہ سمیت جلد بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہو جائیں گے۔
راجکمار شرما نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں مگر اتنا ضرور اشارہ دیا ہے کہ ویرات کوہلی بھارت چھوڑ کر جلد لندن منتقل ہوں گے اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی برطانیہ میں ہی گزاریں گے۔
واضح رہے گزشتہ چند سالوں میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو لندن میں دیکھا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارباز بیوی کے بغیر سابقہ اہلیہ ملائیکہ کے ریسٹورینٹ پہنچ گئے
ویرات اور انوشکا کے بیٹے آکائے کی پیدائش بھی رواں سال 15 فروری میں لندن میں ہوئی تھی، جوڑے کا برطانوی دارالحکومت میں گھر بھی ہے اور ممکنہ طور پر کرکٹ اسٹار اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ وہیں شفٹ ہوں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












