بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

یورپی ملک نے اسرائیل کا سفارتخانہ بند کرکے پرچم بھی اُتار دیا

20 دسمبر, 2024 18:09

یورپی ملک آئرلینڈ نے اسرائیل کے سفارتخانے کو بند کرنے کے بعد صہیونی ریاست کو پرچم بھی اُتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ، لبنان، یمن سمیت دیگر مقامات پر صہیونی حکومت کے مظالم اور انسانی سوز جرائم کی وجہ سے عالمی برادری کی تشویش میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ مختلف ممالک کی طرف سے اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کردیا گیا ہے۔

صہیونی حکومت کے بارے میں آئرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک کے فیصلوں کے بعد تل ابیب نے آئرش دارالحکومت ڈبلن میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: یمن کا اسرائیل کیساتھ طویل جنگ کیلئے آمادگی کا اعلان

مذکورہ فیصلے کے بعد اسرائیلی سفارتخانے نے اپنا پرچم نیچے کرلیا، صہیونی کومت نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ نے اسرائیل کے خلاف مخالف بیانات دیے ہیں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں سرخ لائن عبور کر دی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے سفارتخانے کو بند کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: یمنی افواج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر دھاوا بول دیا

صہیونی وزیر خارجہ گدیون ساعر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئرلینڈ کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا اور جنوبی افریقا کی جانب سے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں شکایت میں آئرلینڈ کا شامل ہونا اسرائیل دشمنی کے مترادف ہے۔

پچھلے ہفتے آئرلینڈ نے عالمی عدالت میں جنوبی افریقا کی اسرائیل کے خلاف شکایت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا جس میں اسرائیل پر نسل کشی کے الزامات لگائے گئے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔