بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

فلاپ فلم؛ جنت مرزا نے کیرئیر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

20 دسمبر, 2024 18:29

پاکستان کی معررف ٹِک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے فلاپ فلم کے بعد کیرئیر کو ویڈیوز تک محدود رکھنے کا اعلان کردیا۔

حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں اپنے کیرئیر سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ و ٹِک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ موجودہ نسل سینما جانے کے بجائے گھر میں آرام کرتے ہوئے اپنے فون پر ٹک ٹاک کے ذریعے اسکرولنگ کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پلیٹ فارم نے لوگوں نے مجھ تک رسائی کو آسان بنادیا اور اب میرا فوکس فلموں کے بجائے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہی ہوگا۔

مزید پڑھیں: جنت مرزا نے جاپانی فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ انکی ماضی کی پرانی ویڈیوز آج بھی پلیٹ پر فارم پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکار کیساتھ سیگرٹ نوشی! ماہرہ بول اٹھیں

خیال رہے کہ حال ہی میں جنت مرزا نے اپنی پہلی فلم ”تیرے بجرے دی راکھی” کی تھی جو باکس آفس پر فلاپ رہی جس پر وہ کافی مایوس تھیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔