رضوان سے لڑائی، اسٹمپس کو پاؤں مارنا؛ افریقی بیٹر پر جرمانہ عائد

رضوان سے تلخ کلامی، اسٹمپس کو پاؤں مارنا؛ افریقی بیٹر پر جرمانہ عائد (فوٹو: فائل)
دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے بدتمیزی اور اسٹمپس کو پاؤں سے مارنا افریقی بیٹر کو مہنگا پڑ گیا۔
گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی تھی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اننگز کے دوران 26ویں اوور میں محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس نے میچ کو سنسنی خیز بنادیا تھا۔
حارث رؤف نے اوور کی آخری گیند پر کلاسن کو باؤنسر کیا جس نے انہیں مشتعل کردیا اور یوں زبانی تکرار ہوئی تاہم امپائرز اور پلئیرز کی مداخلت نے بیچ بچاؤ کروایا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے دھونی کا کونسا ریکارڈ اپنے نام کیا؟
ہینرچ کلاسن نے نسیم شاہ کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش کی تاہم وہ وکٹ گنوابیٹھے تھے، جس کے بعد انہوں نے غصے میں اسٹمپ کو لات ماری تھی جس کی وجہ سے ان پر اب آئی سی سی نے جرمانہ عائد کیا۔
مزید پڑھیں: رضوان اور ہینرچ کلاسن میں تلخ کلامی، ویڈیو وائرل
آئی سی سی کے مطابق کلاسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کلاسن کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا، انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












