کتنے ہزار پاکستانیوں نے اسائلم پر یورپی ممالک کا رخ کیا؟

کتنے ہزار پاکستانیوں نے اسائلم پر یورپی ممالک کا رخ کیا؟ (فوٹو: فائل)
یورپی یونین ایجنسی برائے پناہ کے اعداد و شمار نے پاکستانیوں کے اسائلم پر یورپی ممالک جانے سے متعلق ڈیٹا نے ہوش اُڑا دیے۔
یورپی یونین کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے اکتوبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے درمیان یورپی یونین کے ممالک میں اسائلم حاصل کرنے کیلئے 28 ہزار درخواستیں جمع کروائیں۔
پاکستانیوں کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواستوں میں سے 20,000 کے ابتدائی فیصلے کر لیے گئے ہیں جبکہ جن میں سے محض 12 فیصد لوگوں کو اسائلم دیا گیا۔
مزید پڑھیں: یونان کشتی حادثہ کیسے پیش آیا؟ پاکستانی متاثرین نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا
پاکستانیوں کی جانب سے اٹلی پاکستانیوں کی اسائلم درخواستوں میں پہلے نمبر پر رہا، جس کے بعد فرانس، یونان اور جرمنی کا نمبر آتا ہے۔
خیال رہے کہ غیرقانونی طریقے سے یونان جانے کے خواہشمند افراد کی تین کشتیاں گزشتہ دنوں الٹ گئیں تھی جس میں 40 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔
یونان میں پاکستانی سفارتخانے کی رپورٹ کے مطابق 35 افراد کی لاشیں لاپتہ ہیں جن کے بچنے کی کوئی امید نہیں ہے جب کہ 5 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












