بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

یمنی فوج کے حملوں سے اسرائیل بوکھلا گیا، بڑی دھمکی بھی دیدی

20 دسمبر, 2024 09:38

یمنی فوج کی جانب سے متعدد ہائپر سونک میزائل داغے جانے کے باعث اسرائیلیوں کی نیندیں اُڑ گئیں۔

ایک بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے یمنی فوج کو دھمکی دی ہے کہ اسرائیل کی جانب اٹھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیں گے،  حوثیوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ ہمارا طویل ہاتھ ان تک پہنچ جائے گا۔

صیہونی وزیر دفاع نے کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیل کو نقصان پہنچائے گا اسے سات گنا زیادہ جواب دیا جائے گا۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری نے یمنی فوج کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک مشرق سطیٰ میں اپنے لیے خطرہ بننے والے ہر فریق کے خلاف اقدام جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

یمنی افواج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر دھاوا بول دیا

مسلسل جنگیں؛ اسرائیل کے 500 اعلیٰ فوجی افسران مستعفیٰ

واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن کی مزاحمتی تنظیم نے قابض صہیونی ریاست پر فلسطین-2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے دارالحکومت تل ابیب کے فوجی مقامات پر میزائل داغے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ملک کی میزائل فورس نے ایک ٹارگٹڈ فوجی آپریشن کیا، جس میں تل ابیب میں 2 اسرائیلی حساس فوجی مقامات کو ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔