فلسطینی رومال (کفیہ) کی پنٹس بنانا ڈیزائنر کو مہنگا پڑگیا

فلسطینی رومال (کفیہ) کی پنٹس بنانا ڈیرائنر کو مہنگا پڑگیا (فوٹو: فائل)
معروف فیشن ڈیزائنر کو فلسطینی رومال کفیہ کی طرز پر پینٹس بنانے پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 1.5ملین فالوورز رکھنے والے ڈیزائنر حسن شہریار جو ایچ ایس وائے کے نام سے بھی مشہور ہیں حال ہی میں فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی ڈیزائنر پینٹس متعارف کروائیں جن پر مداحون نے تنقید کے نشتر چلادیے۔
حسن شہریار نے انسٹاگرام پرویڈیو شیئر کی جس میں وہ فلسطینی رومال کفیہ کی طرز کی پینٹس پہنے دکھائی دئیے۔
مزید پڑھیں: پرینکا گاندھی نے فلسطین سے یکجہتی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ایج ایسے وائے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، لوگوں کا کہنا تھا کہ کیفیہ عربوں کے شاندار کلچر کا اہم حصہ ہے جسے وہ کندھے اور سر پر رکھتے ہیں اور اسکی پینٹس بنانا نہایتی نامناسب رویہ ہے۔
مزید پڑھیں: کبریٰ نے لباس کے ذریعے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ کفیہ کی شرٹ یا اسکارف توٹھیک ہیں لیکن پینٹس قابل قبول نہیں۔
عرب مداحوں نے بھی تنقید میں حصہ لیا اور انکے ڈیزائن کو اپنی توہین قرار دیا۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












