شامی علاقوں پر قبضہ؛ اسرائیل کا گھناؤنا منصوبہ بےنقاب

شامی علاقوں پر قبضہ؛ اسرائیل کا گھناؤنا منصوبہ بےنقاب (فوٹو: فائل)
اسرائیلی فوج نے معزول صدر بشاالاسد کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی شام پر قبضے اور کئی علاقوں میں اپنی فوج کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کا منصوبہ بنالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل پر یورپی ممالک کے دباؤ کے باوجود شام کی سرزمین پر طویل قیام کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے تاکہ وہ کمزور شامی باغیوں سے علاقے چھین کر اپنا مستقل قبضہ جماسکے۔
اسرائیلی آرمی کے ریڈیو نے دو روز قبل رپورٹ کیا تھا کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ شام کے پہاڑ ہرمون کے علاقے اور اقوام متحدہ کے گشت والے بفر زون میں کم از کم 2025 کے آخر تک رہنے کی تیاری کریں۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج شام کے کئی علاقوں میں 9 کلومیٹر اندر تک داخل ہوگئی
قبل ازیں اسرائیلی سیکیورٹی کے وزیر اسرائیل کاٹز نے کہا کہ نیتن یاہو نے منگل کو گولان کی پہاڑیوں کے اسٹریٹجک شامی ماؤنٹ ہرمون کے اوپر ایک سیکیورٹی بریفنگ دی، جس پر "اسرائیل” نے اس ماہ کے شروع میں قبضہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: جبل الشیخ کی پہاڑیوں کے بعد اسرائیل کا دمشق کے 3 علاقوں پر قبضے کا اعلان
اسرائیل نے 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران شام کی گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کیا تھا اور بعد میں اس علاقے کیساتھ الحاق کرلیا تھا جس کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی تھی لیکن قابض صہیونی ریاست نے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی افواج نے شام میں بشاالاسد حکومت کے خاتمے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جبل الشیخ کی پہاڑیوں سمیت صوبہ درعا میں جملہ اور دمشق کے دیہی علاقوں میں مزارات بیت جن اور مغر المیر کے دیہاتوں پر قبضہ کرلیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












