بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

اسرائیل اور امریکا کیساتھ کھلی جنگ میں ہیں، حوثی سربراہ

20 دسمبر, 2024 14:47

یمن نے صیہونی فوج کے جارحانہ حملوں کے بعد اسرائیل، امریکا اور برطانیہ خلاف جنگ کا اعلان کردیا۔

حوثی افواج کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے اعلان کیا کہ اسرائیل، امریکا اور برطانیہ کے ساتھ کھلی جنگ میں ہیں، فلسطینیوں کی حمایت میں بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ یمنی افواج غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی اور انسانیت سوز مظالم کے جواب میں اسرائیل کے علاقوں پر حملے کرتی رہتی ہے۔

حوثی افواج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یمن کے جوابی حملوں کی وجہ سے اسرائیل، امریکا اور برطانیہ یمن کو نشانہ بنار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

یمنی فوج کے حملوں سے اسرائیل بوکھلا گیا، بڑی دھمکی بھی دیدی

یمنی افواج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر دھاوا بول دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن نے اسرائیل پر ہاپر سونک بیلسٹک میزائل داغے تھے جس کے باعث صیہونی بوکھلاہٹ کا شکار نظر آئے۔

یمنی افواج کے حملوں کئے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز یمن کو بھاری قیمت ادا کرنے کی دھمکی دی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔