پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کہاں ہوگی؟ پی سی بی نے بتادیا

پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کہاں ہوگی؟ پی سی بی نے بتادیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 10 کیلئے ڈرافٹنگ کی تقریب سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق بلوچستان کا پورٹ سٹی گوادر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کرے گا۔
پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کا آغاز کرنے والی یہ تقریب 11 جنوری 2025 بروز ہفتہ ہوگی، تقریب کے آغاز کا وقت مقررہ وقت پر شیئر کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گوادر، اپنی شاندار ساحلی پٹی اور اسٹریٹجک اہمیت کے ساتھ پاکستان کے معاشی مستقبل کے دل کی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پی ایس ایل10؛ کون سا کھلاڑی کس کیٹیگری میں؟
پی ایس ایل 10؛ کن نامور کرکٹرز سے رابطہ کیا گیا؟
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہاں پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹنگ کروا کر ہمارا مقصد اس کی ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












