بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

نیہا ککڑ کس پاکستانی گلوکار کیساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

20 دسمبر, 2024 16:07

معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے پاکستانی مداحوں کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی فنکار عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

دبئی میں انڈین میوزک فیسٹیول کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیہا نے پاکستان سے ملنے والی گرمجوشی اور محبت کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت اختلافات میرے لئے معنی نہیں رکھتے، پاکستان سے میں جس کسی سے بھی ملتی ہوں وہ مجھے بہت پیار دکھاتا ہے۔

نیہا ککڑ نے بھارتیوں اور پاکستانیوں کے درمیان اتحاد پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانیوں اور پاکستانیوں کے درمیان کوئی فرق نہیں، ہم سب ایک جیسے ہیں۔

بھارتی گلوکارہ نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ باہمی محبت اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی امید ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ارباز بیوی کے بغیر سابقہ اہلیہ ملائیکہ کے ریسٹورینٹ پہنچ گئے

کیا ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھارت چھوڑ رہے ہیں؟

پریس کانفرنس کے دوران نیہا ککڑ نے پاکستانی فنکار عاصم اظہر کے ہٹ گانے ‘جو تو نا ملا’ کی دھن سنائی اور ان کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں ان کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

نیہا ککڑ کی جانب سے عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیے جانے کے بعد ‘غلط فہمی’ کے گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایموجی کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔