بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

عرب ملک نے ہزاروں باشندوں کے پیچھے چھڑی اٹھا لی

21 دسمبر, 2024 15:41

کویت نے شہریت کے قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2899 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کیلئے سفارشات کابینہ کو ارسال کر دیں۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کے نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع اور وزیرداخلہ شیخ فہد الیوسف نے سفارشات کا جائزہ لیا جس میں ان اسباب کا ذکر کیا گیا تھا جن کی بنیاد پر شہریت منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کمیٹی نے انکشاف کیا کہ دو کیسز دوہری شہریت سے متعلق ہیں جس کے نتیجے میں 1959 کے کویتی شہریت قانون نمبر 15کے آرٹیکل 9 اور 10 کے تحت منسوخی کی گئی۔

مزید پڑھیں:امریکا کی شہریت حاصل کرنے والوں کیلئے بُری خبر

دیگر 408 مقدمات میں دھوکہ دہی، جھوٹے بیانات اور جعل سازی شامل ہیں، جس پر آرٹیکل 21 بی ایس اے کے تحت کارروائی کی گئی۔ ان معاملوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے انحصار کے ذریعے شہریت حاصل کی۔

قانون کی شق نمبر 21 کے تحت دروغ گوئی یا جعل سازی کے ذریعے حاصل کرنے پر 408 افراد کی شہریت منسوخ کی گئی، 489 افراد جن کا تعلق 54 ممالک سے تھا کی، ان کی شہریت کو قانون کی شق 13 کی دفع 4 کے تحت منسوخ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کویتی شہریت رکھنے والی ایک فلپائنی خاتون کی شہریت ختم کردی گئی، فلپائنی خاتون نے معمر کویتی سے شادی کے بعد شہریت حاصل کی تھی تاہم کویتی شہری کے انتقال کے بعد اس نے ایک ایشیائی ڈرائیور کو اپنا جیون ساتھی بنالیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔