بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ دبئی یا کولمبو کون میزبان ہوگا؟

21 دسمبر, 2024 16:50

پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو پر پاک بھارت بورڈز سمیت اسٹیک ہولڈرز میں اتقاق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اگلے چند روز میں منظر عام پر آنے کا امکان ہے تاہم نیوٹرل وینیو کیلئے دبئی اور کولمبو کے نام زیر غور ہیں۔

ٹورنامنٹ کا میزبان ملک یعنی پاکستان بتائے گا کہ ٹورنامنٹ کیلئے ہائبرڈ ماڈل پر دوسرا ملک کون ہو جو ایونٹ کیلئے پاک بھارت میچز سمیت سیمی فائنل اور ممکنہ فائنل کی میزبانی کرے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا

یاد رہے کہ چند روز قبل آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر فیوژن پلان کی منظوری دی گئی جس کے مطابق پاکستان اور بھارت 3 سال تک ایک دوسرے کے ممالک میں میچز نہیں کھیلیں گے اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا انتخاب میزبان ملک کی مرضی سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: ”بھارت کیساتھ تحریری معاہدے کے بغیر کوئی بات نہیں ہوگی”

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا ہے، جس کے مطابق پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔