قبضے کیخلاف احتجاج؛ اسرائیل نے شامیوں پر گولیاں برسادیں

قبضے کیخلاف احتجاج؛ اسرائیل نے شامیوں پر گولیاں برسادیں (فوٹو: فائل)
اسرائیلی فوج نے جنوبی شام میں قابض صہیونی ریاست کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر براہ راست گولیاں چلادیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے اپنے گھناؤنے عمل کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مظاہرین کو ہمارے لیے خطرہ تھے اور حفاظت کے طور پر فائرنگ کی گئی۔
واقعہ اسرائیلی فوج کی موجودگی اور علاقے میں زرعی زمینوں پر قابض فوج کے خلاف ہونیوالے مظاہرے کے دوران پیش آیا۔
قبل ازیں جنوبی شام میں مغربی درعا کے دیہی علاقوں میں واقع یرموک طاس کے متعدد قصبوں کے رہائشیوں نے جمعہ کے روز علاقے میں اسرائیلی قابض فوج کی موجودگی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
مزید پڑھیں: شامی علاقوں پر قبضہ؛ اسرائیل کا گھناؤنا منصوبہ بےنقاب
مقامی لوگوں نے علاقے سے خاص طور پر الجزیرہ بیرکوں سے اسرائیلی قابض افواج کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کی سرزمین میں اسرائیلی دراندازی کو فوری طور پر روکا جائے کیونکہ صہیونی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے معزول صدر بشاالاسد کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی شام پر قبضے اور کئی علاقوں میں اپنی فوج کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کا منصوبہ بھی بےنقاب ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج شام کے کئی علاقوں میں 9 کلومیٹر اندر تک داخل ہوگئی
اسرائیلی سیکیورٹی کے وزیر اسرائیل کاٹز نے کہا کہ نیتن یاہو نے منگل کو گولان کی پہاڑیوں کے اسٹریٹجک شامی ماؤنٹ ہرمون کے اوپر ایک سیکیورٹی بریفنگ دی، جس پر اسرائیل نے اس ماہ کے شروع میں قبضہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: جبل الشیخ کی پہاڑیوں کے بعد اسرائیل کا دمشق کے 3 علاقوں پر قبضے کا اعلان
اسرائیل نے 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران شام کی گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کیا تھا اور بعد میں اس علاقے کیساتھ الحاق کرلیا تھا جس کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی تھی لیکن قابض صہیونی ریاست نے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی افواج نے شام میں بشاالاسد حکومت کے خاتمے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جبل الشیخ کی پہاڑیوں سمیت صوبہ درعا میں جملہ اور دمشق کے دیہی علاقوں میں مزارات بیت جن اور مغر المیر کے دیہاتوں پر قبضہ کرلیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












