ارشاد بھٹی سابقہ اداکارہ سے دوسری شادی کرنے پر بول پڑے

ارشاد بھٹی نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی
معروف تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سما راج کیساتھ اپنی دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق ارشاد بھٹی اور سابقہ ادارکارہ سما راج کی شادی کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی اور متعدد پلیٹ فارمز پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ یہ پیش رفت انکی اہلیہ کے المناک انتقال کے بعد ہوئی، جو کینسر کے خلاف جنگ ہار گئیں تھیں۔
ایک بیان میں ارشاد بھٹی نے مرحومہ اہلیہ کیلئے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ میری اہلیہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔ تجزیہ کار نے اپنی مرحوم اہلیہ کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اپنے بچوں اور زندگی کی تصاویر کو نجی رکھا ہے۔
مزید پڑھیں:صحافی ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ و ماڈل سے دوسری شادی رچالی
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم سہیل وڑائچ کے شو میں کبھی نہیں آئے اور آج مجھے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے کیونکہ لوگ مجھے مبارکباد دے رہے ہیں۔’
ارشاد بھٹی نے اپنی پہلی بیوی کی موت کے بعد رشتوں کے نقصان پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ انکا بچپن مشکل تھا کیونکہ جب وہ اسکول میں تھے تو انکی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا تھا کہ میرے بچے بھی اسی درد کو برداشت کریں، ہم بحران میں تھے اور سما راج ہماری بہترین دوست تھیں۔ اگرچہ میں نے کبھی اس سے شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا کیونکہ وہ ایک ساتھی اور دوست تھی، لیکن وہ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ رہی۔
میرے بچے اس کے ساتھ آرام دہ محسوس کرتے تھے اور وہ مضبوط مذہبی اقدار کی حامل ایک ناقابل یقین خاتون ہے۔ ارشاد بھٹی کے اس فیصلے پر مداح مثبت ردعمل دے رہے ہیں اور ان کی دونوں بیویوں کیلئے دعا کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل سابقہ اداکارہ سما راج نے انسٹاگرام پر اپنے دیرینہ دوست صحافی ارشاد بھٹی کیساتھ شادی کی ویڈیو شیئر کیں جس نے مداحوں کو چونکا دیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












