بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

اسرائیل؛ یہودی آبادکاروں نے مسجد پر دھاوا بول دیا، آگ لگادی

21 دسمبر, 2024 18:00

یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اور مسجد پر دھاوا بول دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہودی آباکاروں نے انبیاء کی سرزمین فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر ایک مسجد کو شہید کرنے کی کوشش کی، یہ واقعہ مردہ گاؤں کی بار الولیدین مسجد میں پیش آیا۔
سلفیت کے گورنر عبداللہ کامل نے تصدیق کی کہ یہودی آبادکاروں نے جمعہ کی صبح مسجد پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور بےحرمتی کرتے ہوئے نذر آتش کردیا۔

آبادکار نفرت انگیز پیغامات کے ساتھ مسجد کی دیواروں کو خراب کرتے رہے جبکہ سیکیورٹی پر معمور افسران محض خاموش تماشائی بنے رہے۔

مزید پڑھیں: صہیونی وزیر نے آبادکاروں کے ہمراہ ابراہیمی مسجد پر دھاوا بول دیا

آباد کاروں نے مسجد کی دیواروں پر اسپرے پینٹ سے عبرانی میں "عربوں کی موت” کا نعرہ بھی درج کیا۔

Israeli settlers set mosque on fire in occupied West Bank

یہودیوں کی جانب سے نذر آتش کی جانے والی مسجد کو مکمل طور پر آگ کی لپیٹ سے بچالیا گیا ہے تاہم منظم دہشتگرد حملے پر مغربی میڈیا خاموش ہے۔

مزید پڑھیں: شام؛ ایران کے سفارتخانے پر حملے میں کتنے افراد شہید ہوئے؟

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی پر اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے لیکن انہیں وہاں موجود دہائیوں سے رہائش پذیر فلسطینیوں سے زیادہ حقوق حاصل ہیں جو انہیں یرغمال اور انکی سرزمین سے انہیں نکال سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شامی علاقوں پر قبضہ؛ اسرائیل کا گھناؤنا منصوبہ بےنقاب

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 میں غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے یہودی آبادکار فلسطینیوں کو تیزی سے نشانہ بنارہے ہیں۔

دوسری جانب غزہ جنگ میں ابتک 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Israeli police says West Bank mosque fire attributed to settlers is 'a serious incident' | | AW

Regional News :“Israeli” Extremists Torch Mosque in West Ban...

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔