خاموش ویڈیوز بنانے والے ‘خابی لام’ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

خاموش ویڈیوز بنانے والے 'خابی لام' نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی (فوٹو: فائل)
ویڈیوز میں منفرد کلپ سے انٹرنیٹ کی دنیا میں دھوم مچانے والے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ‘خابی لام’ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
گزشتہ برس خابی لیم نے اپنے مذہب سے متعلق انکشاف کرتےہوئے بتایا تھا کہ وہ نہ صرف ایک باعمل مسلمان ہیں بلکہ وہ حافظِ قرآن بھی ہیں۔
حال ہی میں خابی لیم نے عمرے کے سعادت بھی حاصل کرلی جسکی ویڈیو اور تصویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
تصویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احرام میں ملبوس خابی لیم عاجزانہ انداز میں کعبے کے سامنے کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں: کنسرٹ میں گلوکاری پھر عمرہ ادائیگی؛ آئمہ بیگ تنقید کی زد میں
پوسٹ کے کیپشن میں خابی لام نے اِن روح پرور لمحات میں اپنے جذبات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں صرف الحمدللہ کہنا چاہتا ہوں، خدا نے مجھے سب کچھ نواز دیا ہے، خاص طور پر آگے بڑھنے اور اپنے خوابوں پر یقین کرنے کی طاقت’۔
مزید پڑھیں: حج و عمرہ ادائیگی کی تصاویر و ویڈیوز؛ صحیفہ جبار کا اہم پیغام
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘میں نے زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا کیا ہے اور جب سب کچھ ناممکن نظر آتا تھا، تب میرے ایمان نے مجھے ثابت قدم رکھا، اللہ تیرا شکر ہے کہ تو ہی میری واحد امید ہے’۔
سینیگال نژاد اطالوی سوشل میڈیا ٹک ٹاکر خابی لیم کے ٹک ٹاک پر 162 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر انکے 81 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












