بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ضلع کرم پاراچنار؛ نوجوان نے شدید سردی میں دھرنا دیدیا

21 دسمبر, 2024 18:54

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں‌ راستوں کی بندش پر نوجوانوں نے سخت سردی میں دھرنا دیدیا۔

جی ٹی وی کے مطابق پاراچنار میں مرکزی شاہراہ کی بندش 73ویں روز بھی برقرار ہے جبکہ نوجوانوں نے سخت سردی میں دھرنا دیکر وفاقی اور صوبائی حکومت کو بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔

مظاہرین کے مطابق اشیائے خورونوش کا گھروں میں موجود ذخیرہ ختم ہوچکا ہے جبکہ سردی سے بچنے کے لیے لکڑی بھی ناپید ہیں، خواتین اور بچے گھروں میں دہری اذیت کا شکار ہیں لیکن انتظامیہ اپنے محلوں میں پُرسکوں نیند سو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ضلع کرم پاراچنار؛ صورتحال خراب! تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک کیلئے بند

پاراچنار میں بینکوں میں کیش ختم ہونے کی وجہ سے اے ٹی ایم مشینیں بند پڑی ہیں جبکہ ہوٹلوں اور تندور کی دکانوں پر بھی خراب صورتحال کے باعث تالے لگے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ضلع کرم پاراچنار؛ کشیدہ صورتحال، راستوں کی بندش پر ایم ڈبلیو ایم کا احتجاج

راستوں کی بندش کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ شدید سردی اور مریضوں کو بروقت ادویات نہ ملنے کی وجہ سے 29 بچے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔