ساحر کا 18ماہ میں پانی، بجلی کے مسائل حل کرنے کا دعویٰ

ساحر نے18 ماہ میں پانی، بجلی کے مسائل حل کرنے کا دعویٰ
کراچی: معروف میزبان ساحر لودھی نے اپنے شو کے دوران پانی، بجلی کے مسائل حل کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ساحر لودھی نے اپنے ایک شو میں ایک حیران کُن دعویٰ کرتے ہوئے کہا اگر انہیں 300 انجینئرز دے دیے جائیں تو وہ 18 ماہ میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کے مسائل حل کرسکتے ہیں۔
ساحر لودھی نے مزید کہا کہ اس پر کمیشن بنائیں، پیسہ مجھے نہ دیں، اپنے پاس ہی رکھیں، جہاں میں اور میری ٹیم بولے وہاں خرچ کردیں ، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ 18 مہینوں میں پاکستان میں یہ مسائل حل ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں:دنیا کے مہنگے ترین پانی کی قیمت اور خصوصیت جانتے ہیں؟
انہوں نے اسی پروگرام میں حکمرانوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ کے اختیار میں ہو تو عوام کو بھی گلیوں اور محلوں میں بیچ دیں ، جنہیں بُرا بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا جاتا ہے وہی اصل میں کام کررہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی سیاسی جماعتوں میں عوام کے مسائل حل کرنے سے متعلق کوئی صلاحیت نہیں ہے، ہم حق کو حق اور سچ کو سچ نہیں بولتے۔
ساحر لودھی کے دعوے پر نیٹیزن چونک پڑے اور طرح طرح کے تبصرے شروع ہوگئے، کسی نے کہا کہ ساحر نے یہ تو کہہ دیا کہ وہ پانی اور بجلی کے مسائل حل کردیں گے لیکن کیسے کریں گے یہ نہیں بتایا۔
ایک صارف نے کہا کہ ساحر لودھی کی طرح ماضی میں کئی اور مشہور لوگوں نے ملکی مسائل حل کرنے کا دعویٰ کیا لیکن یہ دعوے صرف دعوؤں کی حد تک ہی رہ گئے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












