شام؛ ایران کے سفارتخانے پر حملے میں کتنے افراد شہید ہوئے؟

شام؛ ایران کے سفارتخانے پر حملے میں کتنے افراد شہید ہوئے؟ (فوٹو: فائل)
بشارالاسد کے شام میں ایرانی سفارتخانے پر مسلح افراد کے حملے ایک مقامی ملازم شہید ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے معزول صدر بشاالاسد حکومت کے خاتمے کے بعد مسلح افراد نے ایران کے سفارتخانے پر حملہ کیا تھا، جس میں ایک سفارتخانے کے مقامی ملازم کی شہادت ہوئی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دمشق میں سفارت خانے کے مقامی ملازم سید داؤد بیطرف کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بہیمانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔
مزید پڑھیں: شام میں مسلح افراد نے ایران کے سفارتخانے پر حملہ کردیا
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر نے داؤد بیطرف کو 15 دسمبر کو دمشق میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا بعدازاں جسد خاکی کو شناخت کے بعد ملک منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: شام میں ترکیہ کا سفارتخانہ 12 سال بعد دوبارہ بحال
انہوں نے کہا کہ شام کی عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس جرم کے مرتکب افراد کی شناخت کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ سفارتی اور بین الاقوامی سطح پر اس معاملے کی پیروی کررہی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












