چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا

چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا (فوٹو: فائل)
پاکستان میں شیڈول اگلے برس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو (دبئی یا کولمبو) میں سے ایک مقام پر ہوگا۔
دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچ کیلئے تاہم نیوٹرل وینیو فائنل نہیں ہوسکا ہے، جس پر مشاورت جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ”بھارت کیساتھ تحریری معاہدے کے بغیر کوئی بات نہیں ہوگی”
ایونٹ کے آغاز سے قبل چھ دن کا سپورٹ پریڈ رکھا گیا ہے، اس سپورٹ پریڈ میں ٹیموں کی آمد اور اور پریکٹس وغیرہ شامل ہے۔ یہ ٹائم پریڈ 12 سے 18 فروری تک ہوگا۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سمیت 2027 تک پاک بھارت میچز نیوٹرل مقام پر ہونگے، آئی سی سی
قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل سے متعلق معاملات پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ سمیت تمام ٹورنامنٹس میں نیوٹرل وینیوز پر کھیلیں گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












