بدھ، 25-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

معروف اداکار کی بیٹی نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

21 دسمبر, 2024 10:12

کراچی: اداکارہ یشمیرا خان نے شوبز دنیا سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار شبیر جان کی بیٹی اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی یشمیرا کا نکاح رواں سال جون میں ہوا تھا، لیکن اب انہوں نے شوبز انڈسٹری سے مکمل طور پر کنارہ کشی کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:عائزہ خان کی شوبز میں آنے کی وجہ بھارتی اداکارہ قرار

ایک ویڈیو میں یشمیرا نے کہا کہ شوبز کو خیرباد کہنے کی بہت ساری وجوہات ہیں، پہلے تو میں اپنی پڑھائی مکمل کررہی ہوں جس کے لیے توجہ کی بہت ضرورت ہے۔

اداکارہ نے کہنا تھا کہ دوسرا یہ کہ اب چونکہ میری شادی ہوگئی ہے تو مجھے شوبز میں مزید کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس متعلق اپنی فیملی سے کمٹمنٹ بھی کی ہوئی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔