یمنی حوثیوں نے اسرائیل پر دوسرا میزائل داغ دیا

یمنی حوثیوں نے اسرائیل پر حملہ کر دیا
تل ابیب: یمنی حوثیوں نے رواں ہفتے میں دوسرا میزائل اسرائیل پر داغ دیا جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یمن سے داغا گیا میزائل تل ابیب میں گرا، جبکہ صہیونی فوج نے اپنے دفاعی نظام سے ہمنی میزائل کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے یمن کے باغیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت اور ایک بندرگاہی شہر میں فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں یمنی حوثیوں نے وسطی اسرائیل کے ایک اسکول کو نشانہ بنانے کیلئے میزائل داغے تھے۔
مزید پڑھیں:شامی علاقوں پر قبضہ؛ اسرائیل کا گھناؤنا منصوبہ بےنقاب
دوسری جانب اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ اسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایرو ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیلی فضائی حدود کے باہر جزوی طور پر روکا تھا تاہم وار ہیڈ ہوا میں نہیں پھٹا اور رمت گان شہر میں ایک خالی اسکول کی عمارت سے ٹکرا گیا۔
خیال رہے کہ یمن کی جانب سے رواں ہفتے داغا جانے والا یہ دوسرا میزائل ہے جس کے ساتھ ساتھ ڈرون حملہ بھی کیا گیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












