چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت میچز کہاں ہوں گے؟ نام سامنے آگیا

چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت میچز کہاں ہوں گے؟ نام سامنے آگیا (فوٹو: فائل)
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز کی میزبانی کیلئے دبئی کا نام فائنل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو دبئی ہی ہوگا، جہاں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز کھیلے گی جبکہ اسی مقام پر پاک بھارت ٹاکرا بھی 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز ممکنہ شیڈول شیڈول میں بتایا گیا تھا کہ ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، افتتاحی مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا، اسی طرح ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو لاہور یا نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا
ایونٹ کے آغاز سے قبل چھ دن کا سپورٹ پریڈ رکھا گیا ہے، اس سپورٹ پریڈ میں ٹیموں کی آمد اور اور پریکٹس وغیرہ شامل ہے۔ یہ ٹائم پریڈ 12 سے 18 فروری تک ہوگا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ دبئی یا کولمبو کون میزبان ہوگا؟
قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل سے متعلق معاملات پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ سمیت تمام ٹورنامنٹس میں 2027 تک نیوٹرل وینیوز پر کھیلیں گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












