فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر بہن بول پڑیں

فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی خبر پر بہن کا رد عمل
اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر انکی بہن حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان نے رواں برس ڈاکٹر زینب نامی لڑکی سے دوسری شادی کی تھی جس کے بعد سے اداکار سمیت انکی اہلیہ بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہتی ہیں۔
کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر زینب کے اکاؤنٹ کے نام سے منسوب کچھ اسکرین شاٹس وائرل ہیں جس میں فیروز کی اہلیہ زینب کی جانب سے لکھا گیا کہ میری اور فیروز کی علیحدگی ہوگئی ہے اور یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔
مزید پڑھیں:کیا فیروز خان باکسنگ میں کیریئر بنانے والے ہیں؟
حمائمہ ملک نے یہی اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ناقدین پر پھٹ پڑیں اور انہوں نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے صارفین کو کھری کھری سنا دیں۔ لیکن یہ تمام اسکرین شاٹس جعلی ہیں، جس کا ثبوت زینب کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری ہے جس میں وہ اور فیروز خان ایک جم میں موجود ہیں۔
اداکارہ نے وضاحتی انداز میں کہا ‘اللہ کے لوگو فیروز اور زینب جاگنگ پر گئے ہیں اور سلطان اور فاطمہ میرے ساتھ بیٹھے فلم دیکھ رہے ہیں، آپ لوگ اللہ سے ڈریں، فیروز سے آگے جہان اور بھی ہیں’۔
حمائمہ نے مزید وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ‘کبھی شادی، کبھی طلاق اور کبھی افیئر کی خبریں پھیلا دیتے ہیں، برائے مہربانی یہ ہماری فیملی ہے، ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش ہیں’۔
خیال رہے کہ 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، علیزا نے الزام عائد کیا تھا کہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












