حماس نے مزید 5 اسرائیلی فوجیوں کو جنہم واصل کردیا

غزہ جنگ؛ زمینی کارروائی میں کتنے اسرائیلی فوجی جہنم رسید ہوئے؟ (فوٹو: فائل)
فلسطین میں مزاحمت کی علامت حماس نے 5 قابض اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔
حماس کی مسلح تنظیم القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے جبالیہ کیمپ میں چھپے 3 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
انہیں القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے دو بدو لڑائی میں چھریوں کے وار کرکے جہنم واصل کیا جبکہ انکے پاس موجود اسلحے کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: صہنیوں پر حملہ؛ حماس نے میدانِ جنگ میں پُرانے طریقے کو دوبارہ اپنالیا
بعدازاں حماس کے جنگجوؤں نے ایک مکان کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی فوجی تعینات تھے، جس میں مزید 2 صہیونی فوجی ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: 2 ماہ میں حماس نے 32 صہیونی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا
ادھر غزہ میں اسرائیل نے اسپتال اور اسکول بھی نشانے پر رکھتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ میں ابتک 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












