منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

شہید حسن نصر اللہ کی انگوٹھی 680 ملین تومان میں فروخت

22 دسمبر, 2024 20:03

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی انگوٹھی 680 ملین تومان (18 لاکھ پاکستانی روپوں) میں فروخت ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نیتجے میں لبنان اور غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کیلئے حزب اللہ کے شہید رہنما حسن نصر اللہ کی انگوٹھی فروخت کیلئے پیش کی گئی تھی۔

حاج محمود کریمی کے توسط سے لبنان اور غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کیلئے "ایران ہمدل” مہم کا آغاز کیا گیا تھا، جس کا مقصد مظلوموں کی داد رسی کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ کے صاحبزادے شہید والد کا عمامہ پہنے ایران میں منظر عام پر آگئے

فنڈ کی یہ رقم "ایران ہمدل” اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہے تاکہ ہم وطنوں کی مدد کی جاسکے۔

واضع رہے یہ انگوٹھی شہید سید حسن نصراللہ نے ایرانی معروف مداح حاج محمود کریمی کو ہدیہ کے طور پر دی تھی، تاہم انہوں نے لبنان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس انگوٹھی کی بولی لگوائی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔