بابراعظم بھی صائم ایوب کے مداح ہوگئے

بابراعظم بھی صائم ایوب کے مداح ہوگئے
جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں زبردست کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سابق کپتان بابر اعظم بھی اوپنر صائم ایوب کے مداح ہوگئے۔
پاکستان نے تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں جنوبی افریقا کو کلین سوئپ کردیا۔ اس شاندار جیت میں بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب نے اہم کردار ادا کیا۔
یہی وجہ ہے کہ سابق کپتان اور عظیم بلے باز بابراعظم نے صائم ایوب کو چیتا قرار دیا، سوشل میڈیا پر صائم ایوب کی تصاویر لگا کر بابر اعظم نے چیتا لکھا۔
صائم ایوب نے سیریز کے دوران مسلسل دو سنچریاں بنائی جس پر انہیں نہ صرف آخری ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا بلکہ زبردست بیٹنگ کرنے کی وجہ سے وہ سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں جیت کو پاکستان کے لیے بھرپور خوشی اور فخر قرار دیا۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کردیا۔
جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42 اوورز میں 271 رنز پر ڈھیر ہوئی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












