منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

مسافر طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، معروف تاجر اہل خانہ سمیت ہلاک

23 دسمبر, 2024 09:42

برازیلی شہر گراماڈو کے رہائشی علاقے میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں  10 افراد ہلاک ہوگئے۔

جنوبی برازیل کے مشہور سیاحتی مقام گراماڈو کے رہائشی علاقے میں دو انجنوں والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں معروف بزنس مین لوئیز کلاڈیو گلیازی اور ان کے اہل خانہ سمیت تمام 10 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

پائپر پی اے-42-1000 طیارہ اتوار کے روز کینیلا سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا، طیارہ ٹیک آف کے بعد دو گھروں سے ٹکرایا۔

سول ڈیفنس ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ طیارے کے مالک اور پائلٹ لوئز کلاڈیو گلیازی، ان کی اہلیہ، تین بیٹیوں اور خاندان کے پانچ دیگر افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زمین پر موجود 17 زخمیوں میں سے 12 ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

گیلیازی کی کمپنی گیلیازی اینڈ ایسوسیایڈوز نے ایک جذباتی لنکڈ ان پوسٹ میں اپنے سی ای او کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ایک وفادار خاندانی شخص اور ایک غیر معمولی رہنما کے طور پر یاد کیا۔

سیرا گوچا پہاڑوں میں واقع گراماڈو ایک مشہور تعطیلات کی منزل ہے ، خاص طور پر تہواروں کے موسم کے دوران جب یہ اپنی کرسمس تھیم پر مبنی تقریبات کے ساتھ ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔