ایران نے صرف خواتین پر مشتمل انوکھی پرواز بھر کر تاریخ رقم کردی

ایرانی ائیرلائن نے صرف خواتین پر مشتمل انوکھی پرواز بھر کر تاریخ رقم کردی
ایک ایرانی ایئر لائن نے صرف خواتین پر مشتمل اپنی نوعیت کی پہلی اور ایک نادر پرواز بھر کر تاریخ رقم کردی۔
میٖڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایران کی اولین خواتین پائلٹس میں سے ایک شہرزاد شمس نے آسمان ایئرلائنز کی پرواز کو مشرقی ایران میں واقع مقدس شہر مشہد کے ہوائی اڈے پر اتارا۔
اطلاعات کے مطابق اس پرواز میں 110 مسافر سوار تھے جب کہ رپورٹ میں پرواز کی روانگی کے مقام کی وضاحت نہیں کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران بانو یعنی ایران لیڈی کی پرواز کے نام سے موسوم یہ طیارہ ایران کے دوسرے سب سے بڑے شہر مشہد کے ہاشمی نژاد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا تھا۔
یہ ہوائی اڈہ شہر مشہد میں ہے جہاں مقدس ترین مقامات میں سے ایک امام رضا کا مزار واقع ہے۔
مکمل طور پر خواتین پر مشتمل ہوائی جہاز کا یہ سفر پیغمبر اسلام کی صاحبزادی حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہ کی ولادت کی سالگرہ کے موقع پر ہوا۔
حالانکہ ایران کی ہوا بازی کی صنعت میں حالیہ برسوں میں کچھ خواتین پائلٹ بھی شامل ہوئی ہیں تاہم یہ نہ صرف ایران بلکہ تمام اسلامی ممالک کے لیے یہ ایک غیر معمولی بات ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












