منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس تین ہزار پوائنٹس بڑھ گیا

23 دسمبر, 2024 11:20

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں خریداری کا رجحان جاری ہے اور پیر کو کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔

صبح 11 بج کر 16  منٹ پر بینچ مارک انڈیکس تین ہزار 37 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 112,550.50 پر منڈلا رہا تھا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم انڈیکس شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔

حبکو، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل کے حصص میں تیزی کا کاروبار ہوا۔

پاکستان میں 2024 ء میں ایکوئٹیز نے اہم اثاثہ جات کی کلاسوں کو پیچھے چھوڑ دیا کیونکہ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے 75 فیصد  کا اضافہ فراہم کیا۔

ٹاپ لائن سکیورٹیز کی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فائدہ اس مدت کے دوران حاصل ہونے والے منافع پر مشتمل ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پی ایس ایکس بنیادی طور پر میوچل فنڈز کی جانب سے بھاری فروخت اور اداروں کی جانب سے سال کے آخر میں منافع کمانے کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار رہا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ہفتہ وار 4 ہزار 788.65 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 9 ہزار 513.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔