سائرہ یوسف کی اسٹور میں چوری کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

سائرہ یوسف کی اسٹور میں چوری کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
سوشل میڈیا پر اداکارہ سائرہ یوسف کی ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ چوری کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
حال ہی میں معروف اداکارہ سائرہ یوسف کا ایک ایسا روپ سامنے آیا جس نے ناظرین کو چونکا کر رکھ دیا۔ مذکورہ ویڈیو میں سائرہ کو ایک گروسری اسٹور میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد سی سی ٹی کیمروں میں وہ اسٹور کے اندر گھومتی نظر آئیں۔
مزید پڑھیں:سائرہ یوسف خود پرتنقید کرنے والوں کو جواب
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے سائرہ کو ہوڈی سے اپنا چہرہ چھپا کر ریک پر رکھی متعدد پروڈکٹ چوری کر کے اپنے بیگ میں ڈالتے دیکھا، جس کے فوراً بعد وہ وہاں سے فرار بھی ہوتی نظر آئیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے اسے کوئی اشتہار یا کسی قسم کی تشہیری مہم کا حصہ قرار دیا تو کسی نے اسے ‘اے آئی’ ویڈیو کہا، ایک صارف نے کہا کہ ‘میں مان ہی نہیں سکتی’ تو ایک کا کہنا تھا کہ ‘ایسا ہو نہیں سکتا’۔
تاہم ویڈیو کی حقیقت کیا ہے اس پر سائرہ یوسف کی جانب سے رد عمل سامنے نہیں آیا ہے، اس کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکیں لیکن انٹرنیٹ صارفین سائرہ کے اس روپ پر حیران و پریشان اور قیاس آرائیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












