منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

23 دسمبر, 2024 16:10

پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اک سلسلہ جاری ہے تاہم نئے کاروباری ہفتے کے پہلے سونے کی قیمت مستحکم رہی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ اور 10 گرام سونے کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بغیر کسی ردوبدل کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 400 روپے پر برقرار ہے اور اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر بھی 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے پر مستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس تین ہزار پوائنٹس بڑھ گیا

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا 2622 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔